مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر نظر رکھنے والے جریدے جینز ڈیفنس ویکلی نے کہاہے کہ امریکہ اور روس کے بعد جرمنی ہتھیاروں کی فروخت میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جریدے نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہاکہ 2014ءمیں جرمنی سے 4.2 ارب یورو کا اسلحہ فروخت کیاگیا اور اس میں چھوٹے ہتھیار اور گولہ بارود شامل نہیں ہے۔ اس میں تقریباً 29 فیصد اسلحہ بحران کا شکار مشرق وسطی اور شمالی افریقی ممالک کو فروخت کیا گیا۔ اس سلسلے میں جرمن ہتھیار خریدنے والوں میں سعودی عرب، الجزائر، مصر اور قطر پیش پیش ہیں۔ دنیا میں اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں جرمنی گزشتہ برس پانچویں نمبر پر تھا ۔
بین الاقوامی سطح پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر نظر رکھنے والے جریدے جینز ڈیفنس ویکلی نے کہاہے کہ امریکہ اور روس کے بعد جرمنی ہتھیاروں کی فروخت میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
News ID 1864743
آپ کا تبصرہ